دبئی، 6 اگست (یو این آئی) انٹرنیٹ سرچ انجن گوگل نے اپنے عالمی نقشہ ( میپ) ایپ سے فلسطین کا نام ہٹا کر وہاں اسرائیل لکھ دیا ہے، جس کی دنیا بھر میں شدید تنقید ہو رہی ہے۔
فلسطین کی صحافی تنظیم نے اسے فلسطین کو ہمیشہ
کے لئے مٹانے کی سازش قرار دیتے ہوئے کہا کہ امریکی کمپنی نے جان بوجھ کر ایسا کیا ہے۔
گوگل نے اسرائیل کی منصوبہ بندی کے مطابق آنے والی نسلوں کو گمراہ کر کے ایک جائز ملک کے طور پر اپنے نام کو ثابت کرنے کے لیے ایسا کیا ہے۔